بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اشتہاری وزیراعظم نے کام تو کوئی کیا ہی نہیں، عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے عمران خان کو اشتہاری وزیراعظم کہہ دیا۔

وفاقی وزراء فواد چوہدری اور حماد اظہر کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں عظمیٰ بخار ی نے کہا کہ حکومت کے اعصاب پر صرف مریم نواز سوار ہے۔

انہوں نے استفسار کیا کہ پارٹی میڈیا سیل مریم نواز کو نہیں چلانا تو کیا ان جیسوں سے مشورہ لے کر چلانا ہے؟

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو ٹیپ پر کسی قسم کے ٹروتھ کمیشن کی ضرورت نہیں ہے۔

ن لیگ پنجاب کی ترجمان نے مزید کہا کہ میڈیا سیل میں لوگ نواز شریف کے بیانیے کو رضا کارانہ سپورٹ کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جن کے رشتے دار اور فرنٹ مین ملک چلارہے ہیں، انہیں میڈیا سیل پر اعتراض ہے۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور سینئر سیاستدان رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آڈیو ٹیپ کا معاملہ اتنا سادہ نہیں، یہ ملک کے خلاف سازش ہے۔

عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ حکومتی واویلا سے یہ تو ثابت ہوا کہ ان کا عوامی مسائل سے کوئی لینا دینا نہیں، دراصل ان کے اعصاب پر صرف مریم نواز سوار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ساڑھے 3 سال صرف عمران خان کی شکل دکھانے پر کتنے ارب خرچ ہوئے، اس کا جواب دیں، اس اشتہاری وزیراعظم نے کام تو کوئی کیا ہی نہیں ہے۔

ن لیگ پنجاب کی ترجمان نے حکومتی وزراء سے سوال کیا کہ یہ بتائیں چیف جسٹس (ر) ثاقب نثار کی آڈیو اور جج ارشد ملک کی ویڈیو کا فارنزک کب کرا رہے ہیں؟

اُن کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی پریس کانفرنس کاجواب دو، سیلیکٹڈ کو لانے کے لیے کیسے جتن کیے گئے، ایف آئی اے کو سیاسی مخالفین کے لئے استعمال کرنا ان  کا پرانا اور گھٹیا وتیرہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.