بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آڈیو ٹیپ معاملہ سادہ نہیں، یہ ملک کیخلاف سازش ہے، رانا ثنا اللّٰہ

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور سینئر سیاستدان رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ آڈیو ٹیپ کا معاملہ اتنا سادہ نہیں، یہ ملک کے خلاف سازش ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ ملک کے منتخب وزیر اعظم کو ایک سازش کے تحت ہٹایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سازشی کرداروں کو سامنے لایا جائے، اس معاملے پر ٹروتھ کمیشن بنے اور تحقیقات کرے۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو ٹیپ پر کسی قسم کے ٹروتھ کمیشن کی ضرورت نہیں ہے۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ جج خود کہہ رہا ہے کہ نہ میرٹ ہے نہ شہادت، مجھے فیصلے پر مجبور کیا گیا، جسٹس شوکت صدیقی کا بیان اور چیف جج رانا شمیم کاحلف نامہ بھی گواہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ثاقب نثار کی ٹیپ کے معاملے کو  دبانے کے لئے مریم نواز کی آڈیو ٹیپ لائی گئی، سابق وزیراعظم کی صاحبزادی نے تسلیم کیا یہ میری آواز ہے، انہوں نے پارٹی اشتہارات کی بات کی۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے عمران خان کو اشتہاری وزیراعظم کہہ دیا۔

رانا ثنا اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کے ذریعے نااہل ٹولہ ملک پر مسلط ہے، نیب کو بلیک میل کر کے اپوزیشن پر کیسز بنائے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.