بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مسافروں نے پی آئی اے کے طیارے کو ڈسٹ بن بنادیا

مسافروں نے پی آئی اے کے ہوائی جہاز کو ڈسٹ بن بنادیا، جہاز میں کچرا پھیل جانے پر ڈیپ کلیننگ کرانی پڑی۔

اپنے بیان میں پی آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ صفائی میں وقت لگنے کی وجہ سے پرواز کی لندن سے واپسی میں تاخیر ہوئی ہے۔

پی آئی اے کی چارٹرڈ پرواز پی کے 9785 اسلام آباد سے لندن گئی اور واپس آئی، پرواز کے لندن پہنچنے اور واپس آنے پر دونوں بار جہاز میں گندگی تھی۔

پی آئی اے حکام نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ سفر کے دوران صفائی کا خیال رکھیں ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.