بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چند لوگ عوام کو کرایہ دار بناکر اقتدار پر سالوں سے بیٹھے ہوئے ہیں، سراج الحق

امیرِ جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ چند لوگ عوام کو کرایہ دار بناکر اقتدار کی کرسی پر سالوں سے بیٹھے ہوئے ہیں۔

پشاور میں اجتماعی شادیوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 2018 کے انتخابی مہم میں اسلامی ریاست اورفلاحی ریاست کا وعدہ کیا گیا تھا۔

سراج الحق نے کہا کہ جو نظام مسلط ہے وہ غریبوں کے لیے نہیں مخصوص طبقے کے لیے ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ چند ووٹوں کی اکثریت سےحکومت نے پورا نظام بلڈوزکردیا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ چند لوگ عوام کو کرایہ دار بناکر اقتدار کی کرسی پر سالوں سے بیٹھے ہوئے ہیں، یہ چند لوگ کئی عشروں سے ادھر اُدھر ہو کر حکومت بناتے ہیں یا بگھاڑتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی میں بیٹھ کر ذاتی مفادات کا تحفظ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 120 ممالک میں ہمارے پاسپورٹ کو سب سے نچلے درجے پر رکھا گیا ہے۔

لاہور(نمائندہ خصوصی،پ ر) امیر جماعت اسلامی سراج…

سراج الحق نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے کرنے کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریلوے، پی آئی اے اور پاکستان اسٹیل جیسے اداروں کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کیا گیا۔

اجتماعی شادی کی تقریب سے متعلق بات کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہم نے وعدہ نبھاتے ہوئے 550 افراد کی شادیوں کا اہتمام کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.