متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی 12 برسوں سے سندھ میں حکومت ہے، ہم بھی چاہتے ہیں کہ پی پی سے ورکنگ ریلیشن بنیں، ہم چاہتے ہیں کہ شہری اور دیہی سندھ کے مسائل حل ہوں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل سبزواری نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے سخت ضابطہ اخلاق بنایا تھا، پارٹی کے منتخب امیدوار کو ہی ووٹ دینا چاہئے۔
فیصل سبزواری نے کہا کہ کسی اور امیدوار کو ووٹ دینے سے بہتر ہے اسی پارٹی میں چلے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارےایم پی ایز تنظیمی ہدایت کے مطابق ووٹ دیں گے۔
Comments are closed.