چائنیز لبریشن آرمی کے قیام کی 94ویں سالگرہ پر جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس تقریب میں چین کے سفیر نونگ رونگ سمیت سفارتی حکام بھی شریک ہوئے۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ علاقائی امن اور سلامتی کے لیے پاک چین شراکت کی اہمیت بڑھتی جارہی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارا ماضی اور حال گواہ ہے کہ کسی چیلنج سے نہیں گھبرائے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.