بدھ 24؍ذیقعد 1444ھ14؍جون 2023ء

پی ڈی ایم نے توانائی کا شعبہ تباہ کردیا، حماد اظہر

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم نے توانائی کا شعبہ بھی تباہ کردیا۔

حماد اظہر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تحریک انصاف دور میں لوڈشیڈنگ کا نام و نشان نہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے امپورٹڈ ایندھن پر چلنے والے مہنگے پلانٹ آدھی کیپیسٹی پر چل رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس ان پلانٹس کا ایندھن خریدنے کے پیسے نہیں، گردشی قرضے بڑھنے کی رفتار بھی کئی گنا بڑھ گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.