بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ڈی ایم قائم و دائم ہے، ن لیگ اسے لیڈ کر رہی ہے، امیر مقام

پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) قائم و دائم ہے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) اسے لیڈ کر رہی ہے۔ 

نوشہرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عمران خان بتائیں کہ ایسا کیا ہوا جس پر وزیر خزانہ کو فارغ کیا گیا۔ 

امیر مقام کا کہنا تھا کہ عبدالحفیظ شیخ کی خراب کارکردگی کا جواب عمران خان کو دینا ہوگا۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر بننے سے یوسف رضا گیلانی اوپر نہیں نیچے آگئے، جو کچھ ہوا وہ پیپلز پارٹی کے لیے اچھا نہیں تھا۔

امیر مقام نے کہا کہ کوئی پارٹی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے نکلنا چاہتی ہے تو ان کی اپنی مرضی ہے۔

امیر مقام کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم قائم و دائم ہے اور مسلم لیگ ن اس کو لیڈ کر رہی ہے۔

کراچی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب سے متعلق انھوں نے دعویٰ کیا کہ وہاں مسلم لیگ (ن) ہی جیتے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.