وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ضمنی نہیں، اکتوبر کا جنرل الیکشن لڑے گی۔
لندن میں نواز شریف سے ملاقات کے لیے آتے وقت میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ دو مہینے کے الیکشن میں جانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ زیادہ امکان ہے کہ پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں نہیں جائے گی، اکتوبر میں ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لیں گے۔
رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ تنظیمی معاملات اور سیاسی صورتحال پر نواز شریف سے رہنمائی لیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان 35 سے لڑیں یا 70 حلقوں سے، اس مرتبہ اس کا پٹہ کھول دیں گے۔
Comments are closed.