وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ’آگے کنواں پیچھے کھائی‘ کی صورتحال سے دوچار ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی علیحدگی کرپٹ اپوزیشن اتحاد کی گِرتی دیوار کو ایک دھکا اور ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ڈی ایم کپتان کی دانشمندانہ سیاست کے آگے ریت کی دیوار ثابت ہورہی ہے۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ کرپشن کے تحفظ کے لیے بنی پی ڈی ایم کی جماعتیں زیادہ دیر اکٹھا چلنے کو تیار نہیں۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مولانا اور جعلی راجکماری کی اجارہ داری کے باعث باقی جماعتیں بھی الگ ہوں گی۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کے پاس فسادی مولانا، جھوٹی راجکماری اور رسوائی بچے گی۔
Comments are closed.