پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ اس ایوان میں بیٹھے دو نمبر لوگ ایوان کی توہین کررہے ہیں، ان کی طرز حکمرانی سے سندھ تباہی کی طرف جارہا ہے، ان کو ایوانوں میں نہیں اب عدالتوں میں گھسیٹیں گے۔
سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ حکومت کا صوبے کے اصل مسائل پر دھیان نہیں، صوبے کے تعلیم کے وزیر کشمیر الیکشن میں مصروف ہیں۔
خرم شیر زمان نے کہا کہ ان کے شریک چیئرمین نے 33 ارب خود واپس کردیئے ہیں، ضیاء الدین اسپتال میں لیٹنے سے پیسے معاف نہیں ہوں گے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آج سندھ میں عوام کو کتے کاٹ رہے ہیں، تھر میں بچے بھوک سے مر رہے ہیں، اربوں روپے آر او پلانٹ پر بنائے۔
خرم شیر زمان نے کہا کہ 6 ماہ میں 30 سے 35 ہزار لوگوں کی موٹر سائیکل چوری ہوئی ہیں، سندھ کے لوگوں کے خلاف جعلی مقدمے درج ہورہے ہیں۔
Comments are closed.