بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی پی کا سینیٹ میں شیری رحمٰن کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کا فیصلہ، ذرائع

 پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹ میں اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کا فیصلہ کیا ہے.

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹ میں شیری رحمٰن کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اے این پی اور بی این پی مینگل نے پیپلز پارٹی کو حمایت کی یقین دہانی کروا دی ہے۔

ذرائع پیپلز پارٹی کے مطابق پی پی کے پاس سینیٹ میں اپنے 21 ووٹ ہیں، جبکہ اے این پی اور بی این پی مینگل کے سینیٹ میں دو دو ارکان ہیں۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ پیپلزپارٹی 25 سینٹرز کے دستخط والی درخواست چند روز میں سینیٹ سیکرٹریٹ میں دے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.