پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹ میں اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کا فیصلہ کیا ہے.
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹ میں شیری رحمٰن کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اے این پی اور بی این پی مینگل نے پیپلز پارٹی کو حمایت کی یقین دہانی کروا دی ہے۔
ذرائع پیپلز پارٹی کے مطابق پی پی کے پاس سینیٹ میں اپنے 21 ووٹ ہیں، جبکہ اے این پی اور بی این پی مینگل کے سینیٹ میں دو دو ارکان ہیں۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ پیپلزپارٹی 25 سینٹرز کے دستخط والی درخواست چند روز میں سینیٹ سیکرٹریٹ میں دے گی۔
Comments are closed.