بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی پی آتی ہے ٹھیک ورنہ 9 جماعتیں لانگ مارچ اور استعفیٰ کا لائحہ عمل بنائیں گی

مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف نے اتفاق کیا ہے کہ لانگ مارچ اور استعفے دینے کے معاملے میں پیپلزپارٹی آتی ہے تو ٹھیک ورنہ 9 جماعتیں لائحہ عمل دیں گی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے سابق وزیر اعظم نوازشریف نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے آئندہ کی سیاسی حکمت، پی ڈی ایم اتحاد کے لائحہ عمل پر مشاورت کی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران کہا کہ استعفوں کے معاملے پر پیپلزپارٹی کے جواب کا انتظار ہے، پیپلزپارٹی کے جواب کے بعد پی ڈی ایم کا اجلاس بلانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے لانگ مارچ اور استعفوں سے متعلق لائحہ عمل پر بھی مشاورت کی ۔

نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان جیل بھرو تحریک پر بھی بات چیت کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.