کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 میں آج ہونے والے ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل نے اپنا ووٹ کاسٹ کر لیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے پولنگ اسٹیشن نمبر 138 میں ووٹ کاسٹ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ کٹھ پتلی راج سے ہے، نادرا کونسی بلا ہے جو الیکشن کے پروسیس کو سبوتاژ کر رہی ہے۔
قادر مندوخیل کا مزید کہنا ہے کہ نادرا نے سارے ووٹرز کو تتر بتر کر دیا ہے۔
پیپلز پارٹی کے امیدوار نے یہ بھی کہا ہے کہ جلسے کی تمام تیاری کرنے کے بعد مریم نواز کو پتہ چلا کہ کورونا وائرس ہے۔
Comments are closed.