رپورٹ کے مطابق پانچ ہزار سے زیادہ تضحیک آمیز پیجز اور لنکس بھی بلاک کئے جا چکے ہیں۔
پی ٹی اے حکام کے مطابق شکایات کے آن لائن پورٹل تک وفاقی و صوبائی محکموں سمیت 36 اسٹیک ہولڈرز کو رسائی دے دی۔
رپورٹ کے مطابق ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کو ہدایات دے کر ویب مینجمنٹ سسٹم بھی انسٹال کیا جا چکا، جس سے گرے ٹریفکنگ روکنے میں بھی معاونت ملے گی۔
پی ٹی اے رپورٹ کے مطابق کچھ یو آر ایل مقامی سطح پر ہی بلاک کرنے کے لیے اسٹیٹ آف دی آرٹ سسٹم موجود ہے، ملک کی ڈیجیٹل اسپیس محفوظ بنانے کے لیے وزارت دفاع اور آئی ٹی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
Comments are closed.