وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ارکان گورنر سندھ، صدر پی ٹی آئی کراچی اور سیف اللہ نیازی پر برہم ہوگئے، نور عالم خان نے وزراء کے احتساب کا مطالبہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے عبدالحفیظ شیخ اور معاشی ٹیم پر سخت تنقید کی، پارٹی رکن نور عالم خان نے کہا کہ عبدالحفیظ شیخ 2008 ء میں بھی یہ ہی باتیں کرتے تھے۔
نور عالم خان نے کہا کہ تمام وزراء کا احتساب ہونا چاہیے، میں بھی احتساب کے عمل سے گزر چکا، آٹا، دال چینی کچھ بھی عوام کو نہیں مل رہا، وزیراعظم کے مشیر، وزیر سبز باغ دکھا رہے ہیں، نور عالم خان
اجلاس میں نور عالم خان نے کہا کہ وزیراعظم صاحب ٹیکنوکریٹ چلے جائیں گے ہم ذلیل ہوجائیں گے، پارٹی سے مخلص ہوں اس لیے صاف صاف باتیں کررہا ہوں، ہوسکتا میری باتیں آپ کو بری لگیں۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کراچی ترقیاتی پلان پر بریفنگ دی اور بتایاکہ کراچی پر 1100 ارب روپے خرچ کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی میں رکن اسمبلی نجیب ہارون نے کراچی پلان پر تنقیدکی اور کہا کہ کراچی میں کچھ نہیں ہورہا، جھوٹ بولا جا رہا ہے۔
Comments are closed.