سندھ ہائیکورٹ میں پی ایس 88 ضمنی انتخاب میں پولیس مقابلہ اور فارم ہاؤس کی توڑ پھوڑ کے دوران حملے کے کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما سمیر شیخ کی شفاف تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کی استدعا کردی۔
سمیر شیخ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پی ایس 88میں جلاؤ گھیراؤکیس میں عبوری ضمانت ہائیکورٹ سے حاصل کی ہے، عبوری ضمانت حاصل کرنے کے بعد دوسرے کیس میں بدنیتی پر گرفتار کیا گیا۔
وکیل سمیر شیخ نے کہاکہ میرے موکل کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما سمیر شیخ کے وکیل نے عدالت میں کہاکہ میرے موکل کیخلاف جو مقدمات بنائے گئے اس پر جے آئی ٹی بنائی جائے، عدالت نے استفسار کیا کہ کیس ٹرائل کورٹ میں چل رہا ہے تو جے آئی ٹی کیسے بنائی جائے؟
وکیل درخواست گزار نے کہاکہ ہمیں مہلت دی جائے آئندہ سماعت پر جے آئی ٹی بنانے کیلئے دلائل دینگے، اس پر ہائیکورٹ نے سمیر شیخ کے وکیل کی مہلت کی استدعا منظور کرلی اور درخواست کی مزید سماعت 15 جون تک ملتوی کردی۔
Comments are closed.