بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کو منی بجٹ پر تحفظات

پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی نے منی بجٹ پر تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عشائیوں میں پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کی بڑی تعداد غیر حاضر رہی جس پر عثمان بزدار پریشان نظر آئے،عشائیہ میں نہ آنے والوں کی فہرست وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر پرویز خٹک اراکین قومی اسمبلی کو ٹیلی فون کرتے رہے، متعدد ایم این ایز نے فون تک نہ اٹھایا۔

حکمران اتحاد میں شامل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے منی بجٹ سے متعلق تحفظات کا اظہار کردیا۔

رپورٹس کے مطابق ایم این ایز نے منی بجٹ کو عوام پر ظلم اور عالمی اداروں کو اپنے اداروں کے اکاؤنٹس تک رسائی کو سیکورٹی رسک قرار دیا۔

متعدد ایم این ایز نے کہا کہ ہم اس اقدام میں حکومت کا ساتھ نہیں دے سکتے۔

واضح رہے کہ حکمران اتحاد میں شامل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے بھی منی بجٹ سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ایم کیو ایم نے منی بجٹ پر 11 نکاتی تجاویز قومی اسمبلی میں جمع اور وزیر خزانہ شوکت ترین کو بھجوادی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.