بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور ایئرپورٹ پر شدید دھند کے باعث فلائٹ آپریشن معطل

لاہور ایئرپورٹ پر شدید دھند کے باعث فلائٹ آپریشن معطل ہوگیا ہے جس کے باعث اندرون و بیرون ملک سے آنے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

ایئرپورٹ حکام کی جانب سے مسافروں کو اپنی پرواز سے متعلق معلومات حاصل کرکے ایئرپورٹ آنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

دوسری جانب میدانی علاقوں میں بھی دھند کا راج ہے، موٹر وے ایم ٹو ٹھوکر نیاز بیگ سے للہ انٹرچینج تک بند ہے۔

شدید دھند کے باعث ایم فور عبدالحکیم ٹول پلازہ سے فیصل آباد ٹول پلازہ اور ایم فائیو رحیم یار خان سے شیر شاہ تک بند ہے۔

موٹر وے ایم ٹو کے مختلف مقامات پر لاہور کی جانب جانے والے ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.