ہفتہ25؍ربیع الاول 1444ھ22؍اکتوبر 2022ء

پی ٹی آئی کی پنجاب و کے پی اسمبلیوں کو تحلیل کرنے سے متعلق مشاورت

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پنجاب اور کے پی اسمبلیوں کو تحلیل کرنے سے متعلق مشاورت کی گئی۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ اجلاس میں لانگ مارچ کےحوالے سے بھی حتمی فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے۔

الیکشن کمیشن کے باہر سے کے پی پولیس کے اہل کار کو گولی چلانے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے مشورہ دیا کہ کے پی، پنجاب اسمبلیاں تحلیل کرکے ملک کو جنرل الیکشن کی طرف لے جائیں، جبکہ پی ٹی آئی کے کچھ رہنما لانگ مارچ کے اعلان کے حق میں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت تا حال کسی فیصلے پر نہ پہنچ سکی، مشاورت جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اجلاس کے بعد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.