ہفتہ 23؍ربیع الثانی 1444ھ 19؍نومبر 2022ء

پی ٹی آئی کو کون سی 35 شرائط پر ریلی کی اجازت دی گئی؟

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی لانگ مارچ کو اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے کچھ شرائط پر کورال چوک سے روات تک ریلی کی اجازت ملی ہے۔

اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے ریلی کو پرامن بنانے کے لئے 35 شرائط رکھی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو ریلی کی اجازت کورال چوک سے روات تک روٹ کے لئے دی گئی ہے جبکہ ریڈ زون اور باقی علاقوں میں دفعہ 144 کا نفاذ رہے گا۔

ضلعی انتظامیہ کی شرائط کے مطابق کوئی بھی سڑک کسی طرح سے بلاک کرنے کی اجازت نہیں ہوگی اور نہ ہی سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ ریلی میں ریاست، مذہب، نظریہ پاکستان کے مخالف نعروں اور تقریروں کی اجازت نہیں ہوگی اور ریلی میں ہتھیار، اسلحہ اور ڈنڈے وغیرہ لانے پر کارروائی کی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق اگر شرائط کی خلاف ورزی کی گئی تو قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.