ہفتہ 23؍ربیع الثانی 1444ھ 19؍نومبر 2022ء

عمران خان کا اومنی گروپ کے پلی بارگین کا دعویٰ غلط نکلا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا اومنی گروپ کے پلی بارگین کرنے کا دعویٰ غلط نکلا۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کا اومنی گروپ کے پلی بارگین کرنے کا دعویٰ غلط ہے۔

ذرائع نے کہا کہ نیب اور احتساب عدالت میں اومنی گروپ کی کسی پلی بارگین کا ریکارڈ بھی نہیں ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ میں سب سے بڑی پارٹی کا سربراہ ہوں، پنجاب میں ہماری حکومت ہےاس کے باوجود میں اپنی ایف آئی آر درج نہیں کروا سکتا، یہاں انصاف نہیں اس لیے لوگ یورپ جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لانگ مارچ کے دوران خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ اومنی گروپ کی 9 ارب روپے پلی بارگین ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ نیب قوانین میں ترمیم کے بعد اب یہ رقم حکومت کو اومنی گروپ کو دینی پڑے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.