بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ٹی آئی کا ممکنہ لانگ مارچ، دھرنا: اسلام آباد پولیس نے صوبوں سے فورس مانگ لی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممکنہ لانگ مارچ یا دھرنے کے معاملے پر اسلام آباد پولیس نے صوبوں سے فورس مانگ لی۔

اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ یا دھرنے کے معاملے پر صوبوں سے سیکیورٹی فورسز کے 30 ہزار اہلکار مانگے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے صوبوں سے پولیس، رینجرز اور ایف سی کے 30 ہزار اہلکار مانگے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دارالحکومت کی پولیس نے پنجاب سے 20 ہزار اور خیبر پختونخوا سے پولیس کے 4 اور رینجرز کے 6 ہزار اہلکاروں پر مشتمل نفری مانگی ہے۔

پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ یا دھرنے کے لیے پولیس، ایف سی اور رینجرز اہلکاروں کی نفری کے ساتھ کئی سو کنٹینرز بھی لگائے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس داخلی راستوں پر کنٹینرز کی تنصیب کے ساتھ خندقیں بھی کھودے گی۔

ذرائع کے مطابق دارالحکومت کی پولیس نے اس حوالے سے اضافی آنسو گیس کے شیل اور انہیں پھینکنے کے ڈرونز بھی منگوائے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایف سی کے 3 ہزار اہلکار اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا نے فی الحال نفری دینے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.