رہنما مسلم لیگ (ن) پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمرانیوں نے احتجاج ہی کرنا ہے تو اپنے اُن قانونی مشیروں کے خلاف کریں جن کے سپریم کورٹ سے حاصل کردہ فیصلے کو ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے صرف دہرایا ہے۔
پرویز رشید کا گزشتہ روز ہونے والے سیاسی معاملات سے متعلق کہنا ہے کہ یہ وہی فیصلہ ہے جس پر عمرانیوں نے بھنگڑے اور لڈیاں ڈالے اور لڈو بھی بانٹے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے نتیجے کے مطابق حمزہ شہباز 3 ووٹوں کے فرق سے پنجاب کے وزیراعلیٰ برقرار رہے۔
Comments are closed.