پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) غیر ملکی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا۔
الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی اجلاس میں پی ٹی آئی کے وکیل شاہ خاور کے علاوہ درخواست گزار اکبر ایس بابر اپنے وکیل اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کے ہمراہ پیش ہوئے۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی نے اکبر ایس بابر کے وکلاء کو لیپ ٹاپ کے استعمال کی اجازت نہیں دی۔
اکبر ایس بابر کی ٹیم پی ٹی آئی دستاویزات کا جائزہ لے رہی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ ہم نے لیپ ٹاپ استعمال روکنے پر اسکرونٹی کمیٹی میں درخواست دی جسے مسترد کر دیا گیا، اب الیکشن کمیشن میں درخواست دی کہ ہمیں لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر استعمال کی اجازت دیں۔
انہو ں نے بتایا کہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کو لیپ ٹاپ کی ضرورت ہوتی ہے، جب کارروائی شروع ہوئی توالیکشن کمیشن آفیسرنے لیپ ٹاپ استعمال کی اجازت دی،پی ٹی آئی کے اعتراض پرہمارے لیپ ٹاپ استعمال کرنے پرپابندی لگادی گئی۔
اکبر ایس بابر نے کہاکہ لیپ ٹاپ استعمال کرنے کی اجازت نہ دی جائے توہم اتنے بڑے معاملات کیسے ریکارڈ کریں گے؟لیپ ٹاپ استعمال نہ کرنے کےخلاف اب الیکشن کمیشن میں بھی درخواست دائر کر دی ہے۔
Comments are closed.