جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

پی ٹی آئی سینیٹ انتخابات با آسانی جیت جائے گی، فیصل جاوید

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سینیٹ انتخابات با آسانی جیت جائے گی۔

فیصل جاوید نے اپنے بیان میں کہا کہ پریشانی پی ڈی ایم کو ہے، بلی کو خواب میں چھچھڑے نظر آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن والے مارکیٹ میں بیگ لے کر گھوم رہے ہیں۔

 فیصل جاوید نے کہا کہ اپوزیشن نے ہمیشہ خرید و فروخت اور لین دین کی سیاست کی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ ضمیروں کے سوداگر ہیں اسی لیے اوپن بیلٹ کی مخالفت کر رہے ہیں، انشااللّٰہ ناکامی ان کا مقدر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.