پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رکن کریم بخش گبول کی سندھ اسمبلی آمد پر پی ٹی آئی کے دیگر اراکین کی جانب سے کریم بخش گبول کے ساتھ پارری کی گئی۔
پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن کی آمد پر پی ٹی آئی کے شہزاد قریشی نے پارری انداز اپناتے ہوئے دیگر اراکین کے ہمراہ پارری ویڈیو بنا لی۔
شہزاد قریشی کا پی ٹی آئی کے دیگر اراکین کے ساتھ مل کر پارری ویڈیو بناتے ہوئے کہنا ہے کہ ’یہ میں ہوں، یہ ایم پی ایز ہیں اور یہ کریم بھائی ہیں۔‘
ویڈیو میں پی ٹی آئی کے دیگر اراکین میں فردوس شمیم نقوی کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ اسمبلی میں ہنمگامہ آرائی کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین اسمبلی اپنے منحرف ممبر کریم بخش کو گاڑی میں بٹھا کر ساتھ لے گئے تھے۔
گزشتہ روز وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سندھ اسمبلی کے باہر سے خرم شیر زمان اور راجہ اظہر ناراض رکن پی ٹی آئی کریم بخش کو گاڑی میں ساتھ لے جا رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کریم بخش بھاگتے ہوئے گاڑی میں بیٹھ گئے ہیں۔
Comments are closed.