وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے بہت سارے لوگ 9 مئی کے بعد پارٹی سے اعلان لاتعلقی کرچکے ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں ناصر حسین شاہ، مسلم لیگ (ن) کے میاں جاوید لطیف اور جماعت اسلامی سینیٹر مشتاق احمد نے شرکت کی۔
دوران گفتگو صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 40 سے زائد لوگ ہیں، جو اپنا علیحدہ گروپ بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس گروپ کا کہنا ہے کہ وہ نہ تو پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے اور نہ ہی جماعت اسلامی کے ساتھ۔
ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ جو لوگ زیر حراست ہیں انہیں ووٹ ڈالنے کے لیے لایا جائے گا، اس میں کوئی رکاوٹ نہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں شامل لوگ زیر حراست ہیں، جن کے خلاف مکمل ثبوت ہیں انہیں حراست میں لیا گیا۔
Comments are closed.