بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ٹی آئی کو فارن فنڈنگ پارٹی ڈکلیئر کرنے کا فیصلہ کرنا ہے، رانا ثناء اللّٰہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے پی ٹی آئی کو فارن فنڈنگ پارٹی ڈکلیئر کرنے کا فیصلہ کرنا ہے، فوری طور پر یہ کل کے اجلاس میں نتیجہ نہیں آئے گا، ضروری درکار وقت میں یہ کام ہو گا، اس پر کام جاری ہے، کل وفاقی کابینہ میں اس حوالے سے اہم فیصلے ہوں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ  پی ٹی آئی کل احتجاج کے نام پر انتشار پھیلانا چاہتی ہے، یہ الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کل تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا، ہمیں محسوس ہوا اس میں ان کی خاص دلچسپی نہیں ہے، کچھ رپورٹس ملی ہیں، عمران خان اور فواد چوہدری کا بیان بھی آیا، رپورٹس کے مطابق یہ الیکشن کمیشن کے سامنے بے نظمی کا ارادہ رکھتے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریڈ زون میں احتجاج پر پابندی لگا رکھی ہے، ریڈ زون میں احتجاج کی قطعاً اجازت نہیں ہے، ریڈ زون میں کسی نے داخل ہونے کی کوشش کی تو پھر گلہ نہیں کرنا، متنبہ کرتا ہوں ریڈ زون کے اندر داخل ہونے کی کوشش نہ کریں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کل ممنوعہ فنڈنگ کیس پر سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے گی۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پر امن احتجاج جمہوری دور میں ہر ایک کا حق ہے، مخصوص جگہیں ہیں جہاں پرامن احتجاج کیا جاسکتا ہے، الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کی اجازت نہیں ہے، قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی فارن ایڈڈ پارٹی ثابت ہوچکی ہے، عمران خان نے فارن فنڈنگ لی اور پاکستان کی سیاست میں انتشار پھیلایا۔ عدالتوں نےکہا ہے کہ ایچ نائن اور ایف نائن پارک میں احتجاج کریں، احتجاج کی مختص جگہ پر مکمل سیکیورٹی دی جائے گی، ریڈ زون میں زبردستی داخلے پر قانون کے مطابق روکا جائے گا۔

رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ آنسو گیس کے استعمال کو بھی پھر آپ ظلم اور بربریت سمجھتے ہیں، چار سال ان کے انتقام سے ہم بھیانک شکل سے گزرے ہیں، آپ پرامن احتجاج جمہوری حق کی طرح کریں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر کسی کے خلاف مقدمہ ہے تو اسے گرفتار کریں، عدالت میں پیش کریں، فیصلے سے اگر چوہا نکلا ہے تو احتجاج کیوں رکھا ہے؟

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.