پنجاب کے نگراں وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکن علی بلال کی موت ابھی ایک معمہ بنی ہوئی ہے، بظاہر اُسے کسی گاڑی نے ٹکر مار ی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عامر میر نے کہا کہ علی بلال کی موت ریلی کے دوران ہوتی تو پی ٹی آئی والے اُسے فوری اسپتال لاتے مگر اُس کی لاش تین گھنٹے بعد نامعلوم افراد اسپتال میں چھوڑ کر چلے گئے۔
نگراں وزیر اطلاعات نے کہا کہ واقعے میں اگر کوئی پولیس والا بھی ملوث ہوا تو کارروائی ہوگی۔
Comments are closed.