پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سینیٹ میں انتخابات کے التوا کی قرارداد منظوری کے دوران نشاندہی نہ کرنے پر اپنے سینیٹر کو نوٹس جاری کردیا۔
پی ٹی آئی نے جنرل الیکشن کے التوا کی قرارداد سینیٹ سے منظور ہونے پر سینیٹر گردیپ سنگھ کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا ہے۔
پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا، جس میں گردیپ سنگھ سے 3 روز میں تحریری جواب طلب کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے سینیٹر گردیپ سنگھ انتخابات کے التوا کی قرارداد کی منظوری کےدوران ایوان میں موجود تھے۔
Comments are closed.