جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

نیوزی لینڈ کی کم عمر ترین رکن پارلیمنٹ کی ایوان میں ’ہاکا‘ کی ویڈیو وائرل

نیوزی لینڈ کی نوجوان ترین ایم پی کی پارلیمنٹ میں مورائی ہاکا (نیوزی لینڈ کا ثقافتی رقص ) کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق 21 سالہ رکن پارلیمنٹ ہانہ رواہیتی مائیپی کلارک کا تعلق نیوزی لینڈ کے قدیم باشندوں مورائی (پولی نیشیئن نسل) سے ہے جو کہ یورپی آباد کاروں کی نیوزی لینڈ میں آمد سے ہزاروں سال قبل سے اس دھرتی کے اصل باشندے تھے۔

سوئٹزرلینڈ کی فضائی کمپنی کے طیارے کے پَر پر ڈانس کرنے والا جہاز کا عملہ اپنی حرکت کے باعث مشکل میں پڑ گیا۔

ہانہ رواہیتی مائیپی کلارک 1853 سے اب تک منتخب ہونے والی نیوزی لینڈ کی سب سے کم عمر رکن پارلیمنٹ ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ہاکا (مورائی ثقافتی رقص) پرفارم کر رہی ہیں۔ انہوں نے یہ ثقافتی رقص (جو در اصل جنگی چیخ و پکار اور آوازوں پر مشتمل ہے) اپنی دھواں دھار تقریر کے دوران تمام مورائی بچوں کے نام کیا۔

واضح رہے کہ ہانہ رواہیتی مائیپی کلارک نے پارلیمنٹ میں یہ تقریر اور مورائی رقص گزشتہ ماہ کی تھی جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.