جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پاکستان کو نہیں کہہ سکتے انتخابات کیسے کروائے، امریکا

ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کو نہیں کہہ سکتا کہ انتخابات کیسے کروائے۔

میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کے مستقبل کی قیادت کا فیصلہ پاکستانی عوام نے کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کی دلچسپی جمہوری عمل میں ہے، کسی ایک امیدوار یا پارٹی پر دوسرے کو اہمیت نہیں دیتے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں انتخابات پاکستانی قوانین کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.