ہفتہ 20؍ربیع الاول 1445ھ7؍اکتوبر 2023ء

پی ٹی آئی رہنما صداقت عباسی گھر پہنچ گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما صداقت عباسی گھر پہنچ گئے ہیں، وہ کچھ عرصے سے منظر عام سے غائب تھے۔

پی ٹی آئی رہنما یکم ستمبر سے لاپتہ تھے۔ گزشتہ روز راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے صداقت علی عباسی کی ضمانت قبل از گرفتاری 10 اکتوبر تک منظور کی تھی۔

صداقت عباسی کی ضمانت 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی، ان کے خلاف رائل آرٹلری بازار میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔

ایف آئی آر میں غداری، دہشتگردی، جلاؤ گھیراؤ اور بغاوت کی سنگین دفعات شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.