پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی این اے 249 میں آخری نمبر پر رہی، اس لئے عمران خان کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
این اے 249 سے متعلق بیان پر رد عمل میں مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خود کو اتنی اہمیت دینے کی کوشش نہ کریں۔ عوام نے آپ کو بار بار مسترد کیا، اقتدار چھوڑ دیں۔
مریم نواز نے کہا کہ ڈسکہ میں جس سیاسی جماعت پر دھاندلی کے الزامات تھے وہ آپ کی پارٹی تھی لیکن عوام نے آپ کو دو بار دھول چٹائی۔
انہوں نے کہا کہ خان صاحب ہوشیار بننے کے کوشش نہ کریں، اور اس سے الیکشن کمیشن کو دباؤ میں لانے اور فارن فنڈنگ کیس سے فرار حاصل کرنے کے لئے استعمال نہ کریں۔
Comments are closed.