ڈسکہ این اے 75 پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے دوران پوسٹ گریجویٹ کالج پولنگ اسٹیشن پر پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکن آمنے سامنے آگئے۔
دونوں پارٹی کے کارکنان نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بھی لگائے۔
واقعہ پولنگ اسٹیشن پر پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کے دورے کے دوران پیش آیا۔
ن لیگ کے ایم پی اے ذیشان رفیق کو انتخابی حلقے کا دورہ کرنے پر الیکشن کمیشن کا نوٹس مل گیا۔
ن لیگی ایم پی اے بلال فاروق تارڑ نے بھی پولنگ اسٹیشن گلوٹیاں اور ملحقہ پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا۔
دوسری طرف سیالکوٹ کے علاقے سترا میں گاڑی سے اسلحہ برآمد کرکے مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
Comments are closed.