جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کیخلاف درخواستوں پر سماعت مقرر

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انٹراپارٹی الیکشن کے خلاف درخواستوں پر 8 دسمبر کو سماعت مقرر کردی ہے۔

 الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کےخلاف درخواستوں پر کاز لسٹ جاری کردی۔

تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ فردوس شمیم نقوی پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر مقرر کیے گئے ہیں۔

ای سی پی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کے خلاف درخواستوں پر یہ ابتدائی سماعت ہوگی۔

پاکستان تحریک انصاف انٹراپارٹی الیکشن کے خلاف 11 افراد نے درخواستیں دائر کی تھیں، پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کے خلاف درخواست دائر کرنے والوں میں اکبر ایس بابر بھی شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.