معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف پی پی 38 سیالکوٹ کےضمنی الیکشن میں بھی مافیا کو شکست فاش دینےجا رہی ہے، پی ٹی آئی، حلقہ38 کی تقدیر بدل رہی ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی پی 38 میں بدمعاشی، غنڈہ گردی، دھونس، دھمکی سے ووٹ چرانے والوں کا ہمیشہ کے لیے سورج غروب ہو رہا ہے، ریکارڈ ترقیاتی بجٹ سے پنجاب کا چپہ چپہ ترقی وخوشحالی کا گہوارا بننےجا رہا ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی پی38 کی غیور عوام سسلین مافیا کی باقیات کو ٹھکانے لگا رہی ہے، برسوں اقتدار کے باوجود یہاں کی عوام کو لولی پاپ دیئے، عوام کو لوٹا اور ان کا خون چوسا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اس مافیا کا گند صاف کرنے جا رہی ہے، پی ٹی آئی، پی پی 38 کا معرکہ سر کر کے قوم کو تحفہ دے گی۔
Comments are closed.