پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق ڈائریکٹر میڈیکل ڈاکٹر سہیل سلیم کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل سکس میں بدانتظامی کا الزام لگا کر مجھے قربانی کا بکرا بنایا اور استعفیٰ لے لیا گیا۔
ڈاکٹر سہیل نے کہا کہ میں نے 365 دن اپنی راتیں کالی کر کے پی سی بی کے لیے کام کیا اور مجھے اس کا یہ صلہ دیا گیا کہ مجھے نکال کر کچھ لوگوں کو بچایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اب بھی میرے پاس کچھ کہانیاں ہیں مگر ملکی مفاد میں وہ بتانا نہیں چاہتا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.