ایشیاء کپ 2023ء کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ کوئی لچک دکھانے کے لیے تیار نہیں، ایشین کرکٹ کونسل کا ایشیا کپ کے لیے حتمی اجلاس محض ایک رسمی کارروائی ہو گی۔
ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کے خلاف ایشین کرکٹ کونسل میں لابنگ مکمل کر لی۔
ایشیاء کپ کے لیے پی سی بی کے ہائبرڈ ماڈل کو ماننے کے لیے بی سی سی آئی تیار نہیں۔
سربراہ بی سی سی آئی جے شاہ پاکستان میں ایشیاء کپ کا ایک بھی میچ کروانے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کو مودی سرکار کی جانب سے پاکستان کے لیے سخت مؤقف اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، ایشیاء کپ میں پاکستان کے نہ کھیلنے کی دھمکی سے بھی جے شاہ کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
پاکستان کی ایشیاء کپ میں عدم شرکت پر متحدہ عرب امارات کو ٹورنامنٹ میں شامل کر لیا جائے گا۔
جے شاہ نے ایشیاء کپ کی انڈین براڈ کاسٹنگ کمپنی کو چپ کروانے کا بھی منصوبہ تیار کر لیا ہے۔
انہوں نے ایشیاء کپ میں پاکستان کی عدم شرکت سے انڈین براڈ کاسٹنگ کمپنی کے مالی نقصان کا ازالہ بھارتی سیریز میں کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
ایشیاء کپ کے لیے سری لنکا اور بنگلا دیش بھی جے شاہ کے مؤقف کا ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں۔
ایشیاء کپ کی میزبانی کے لیے دونوں ممالک نے جے شاہ کو اپنی دستیابی سے آگاہ کر دیا ہے۔
Comments are closed.