جمعہ20؍جمادی الثانی 1444ھ13؍جنوری 2023ء

پی سی بی کا بابر اعظم کو صرف ایک فارمیٹ کا کپتان رکھنے پر غور

ہوم سیزن میں مایوس کُن نتائج کے باعث پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت اور اس کی مینجمنٹ میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہوم سیزن کے اختتام پر ٹیم کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ تینوں فارمیٹ کے لیے الگ الگ کپتان بنانا چاہتا ہے۔

ذرائع کے مطابق بورڈ بابر اعظم کو صرف ایک فارمیٹ کا کپتان رکھنے پر غور کر رہا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نجم سیٹھی کا شان مسعود کو ون ڈے ٹیم کا نائب کپتان بنانے کا فیصلہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ 8 کے بعد تینوں فارمیٹ میں قیادت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ چائے کے وقفے کے بعد پلان جیت کی جانب جانے کا تھا لیکن اوپر نیچے وکٹیں گریں اور نئی گیند لی گئی تو پلان تبدیل کیا او ڈرا کی جانب گئے۔

یاد رہے کہ ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور بولنگ کوچ شان ٹیٹ کے معاہدے کی مدت بھی فروری میں مکمل ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ اس وقت تینوں فارمیٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں قومی ٹیم کو ایک صفر سے شکست ہوئی تھی۔

اس کے علاوہ حال ہی میں انگلینڈ نے بھی پاکستان کو 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ شکست دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.