جمعہ20؍جمادی الثانی 1444ھ13؍جنوری 2023ء

کرکٹ آسٹریلیا کے فیصلے کے بعد راشد خان کی دھمکی

افغانستان کے کرکٹر راشد خان نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی لیگ بِگ بیش (بی بی ایل) سے نکلنے کے بارے میں سوچ رہا ہوں۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس حوالے سے راشد خان نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے ملک کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے اور ہم نے عالمی سطح پر بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

راشد خان نے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا کے فیصلے نے ہمیں پیچھے دھکیل دیا ہے، کرکٹ کو سیاست سے دور رکھنا چاہیے۔

افغان کرکٹر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اگر افغاستان کے خلاف کھیلنا آسٹریلیا کو بے سکون کر رہا ہے تو میں بی بی ایل میں اپنی موجودگی سے کسی کو بے سکون نہیں کرنا چاہتا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے فیصلے کے خلاف ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے افغانستان کے کرکٹر نوین الحق نے احتجاجاً بگ بیش لیگ چھوڑ دی۔

راشد خا ن نے لکھا کہ بی بی ایل میں اپنے مستقبل کے حوالے سے سنجیدگی سے سوچ رہا ہوں۔

اس سے قبل کرکٹ آسٹریلیا کے فیصلے کے خلاف افغان کرکٹر نوین الحق بگ بیش لیگ (بی بی ایل) سے علیحدہ ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت کی جانب سے خواتین اور لڑکیوں پر پابندیوں کی بنا پر آسٹریلیا نے مارچ میں افغانستان کے خلاف مینز ون ڈے سیریز کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو نک ہوکلے نے کہا ہے کہ طالبان کے خواتین کے حقوق سے متعلق فیصلوں کے باعث کرکٹ سیریز سے دستبردار ہونا پڑا۔

افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچوں کی یہ سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.