جمعہ20؍جمادی الثانی 1444ھ13؍جنوری 2023ء

سندھ اسمبلی پر آج شام 4 بجے احتجاج کریں گے: علی زیدی

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما، سابق وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ کراچی و حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات مؤخر کرنے کے خلاف آج شام 4 بجے سندھ اسمبلی کے سامنے احتجاج کریں گے۔

یہ بات علی زیدی نے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔

ان کا کہنا ہے کہ کراچی کے شہری سندھ اسمبلی پہنچیں اور پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں۔

علی زیدی نے کہا کہ تینوں پارٹیوں نے مل کر ابھی کورنگی کے الیکشن میں 19ہزار ووٹ لیے، جبکہ پی ٹی آئی کو 50 ہزار ووٹ ملے۔

سندھ حکومت کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے ایک بار پھر التواء پر امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے 3 بجے الیکشن کمیشن کے باہر دھرنے کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی الیکشن میں مشترکہ ایم کیو ایم کو کچھ نہیں ملا، وسیم اختر، بابر غوری اور مصطفیٰ کمال کے پاس پیسہ کہاں سے آیا؟

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ کراچی کا امن تباہ کرنے والے یہ لوگ تھے، قبضہ، بھتہ، لوٹ مار اور قتلِ عام میں ایم کیو ایم میں بیٹھے لوگ ذمے دار ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب سندھ حکومت نے ایم کیو ایم کے مطالبات کو منظور کرتے ہوئے 15 جنوری کو کراچی، حیدرآباد اور دادو میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات مؤخر کر دیے اور حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.