جمعہ20؍جمادی الثانی 1444ھ13؍جنوری 2023ء

ایم کیو ایم نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان  نے رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس دوپہر 3 بجے طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیاسی صورتحال، سندھ کابینہ کے حلقہ بندی سے متعلق فیصلوں پر گفتگو ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات وزیراعلیٰ سندھ سے ہونے والی ملاقات پر بھی اجلاس میں گفتگو ہوگی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مستقبل کے لائن آف ایکشن، تنظیمی معاملات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفیٰ کمال، انیس قائم خانی اور دیگر رہنما بھی شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہی ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.