بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی سی بی نے دورہ جنوبی افریقا کی تاریخوں کا اعلان کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم اپریل میں جنوبی افریقا کا دورہ کرے گی۔ دورے میں 3 ایک روزہ اور 4 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔

دورے میں شامل تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم 26 مارچ کو جوہانسبرگ روانہ ہوگی، جہاں 2، 4 اور 7 اپریل کو تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔ سیریز کا پہلا اور تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ پریٹوریا جبکہ دوسرا ون ڈے میچ جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے بعد دونوں ٹیمیں ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں مدمقابل آئیں گی۔ ابتدائی طور پر یہ سیریز تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل تھی تاہم کرکٹ جنوبی افریقا کی درخواست پر اس سیریز میں ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

قومی ٹیم نے محمد رضوان کی شاندار سنچری کی بدولت مہمان ٹیم کو جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پہلے 2 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 10 اور 12 اپریل کو جوہانسبرگ جبکہ اگلے دونوں میچز پریٹوریا میں کھیلے جائیں گے۔

یہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں شامل پاکستان کی دوسری سیریز ہے۔ پاکستان نے سپرلیگ میں شامل اپنی پہلی سیریز نومبر 2020 میں زمبابوے کے خلاف کھیلی تھی، جہاں پاکستان نے 1-2 سے کامیابی حاصل کی تھی۔ فی الحال قومی ٹیم ورلڈکپ سپر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔

اس کے برعکس جنوبی افریقا کی یہ سپر لیگ میں پہلی سیریز ہے۔ 13 ٹیموں پر مشتمل اس لیگ میں ہر ملک کو 2 سالہ مدت میں 8 سیریز (4 ہوم اور 4 اوےسیریز)کھیلنی ہیں۔

ابتدائی طور پر پاکستان کو اکتوبر 2020 میں جنوبی افریقا کا دورہ کرنا تھا تاہم کوویڈ 19 کی عالمی وباء کے باعث اسے ملتوی کرکے اب اپریل 2021 میں شیڈول کیا گیا ہے۔

دورہ جنوبی افریقا کے بعد قومی کرکٹ ٹیم زمبابوے روانہ ہوگی، جہاں 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز 17 اپریل سے شروع ہوگی۔

لاہور میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے پہلےٹی…

ذاکر خان، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ:

ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی ذاکر خان کا کہنا ہے کہ ہم اپنے ساتھی ملک کی مدد کرنے پر خوشی محسوس کر رہے ہیں اور آئی سی سی رکن کی حیثیت سے ایک دوسرے کا خیال رکھنا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے تعلقات مضبوط اور دیرپا ہیں، دونوں بورڈز اس تعلق کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، لہٰذا ان کی درخواست قبول کرنا ہمارے لیے ایک آسان فیصلہ تھا، ہم ایک کامیاب دورے کے لیے پراُمید ہیں۔

گریم اسمتھ، ڈائریکٹر کرکٹ، کرکٹ جنوبی افریقا :

کرکٹ جنوبی افریقا کے ڈائریکٹر کرکٹ گریم اسمتھ کا کہنا ہے کہ ہم محدود طرز کی کرکٹ کے لیے پاکستان کے دورہ جنوبی افریقا کی تاریخوں اور شیڈول کو حتمی شکل دینے پر مسرور ہیں۔

گریم اسمتھ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم محدود طرز کی کرکٹ میں ایک مشکل حریف ہے اور حالیہ چند برسوں میں پاکستان کےکھیل میں مزید بہتری آئی ہے، پرامید ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میزبان جنوبی افریقا کو ٹف ٹائم دے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دورے میں ایک ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کے اضافے سے متعلق درخواست قبول کرنے پر بھی ہم پاکستان کرکٹ بورڈ کاشکریہ ادا کرتے ہیں۔

شیڈول:

2 اپریل : پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ؛ سپراسپورٹس پارک ، پریٹوریا

4 اپریل: دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ ؛ وانڈررز اسٹیڈیم ، جوہانسبرگ

7 اپریل : تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ ؛ سپراسپورٹس پارک ، پریٹوریا

10 اپریل:پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ، وانڈررز اسٹیڈیم ، جوہانسبرگ

12 اپریل: دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ، وانڈررز اسٹیڈیم ، جوہانسبرگ

14 اپریل: تیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ، سپراسپورٹس پارک ، پریٹوریا

16 اپریل :چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ، سپراسپورٹس پارک ، پریٹوریا

ٹینس کے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن میںتماشائیوں کا داخلہ 5 روز کیلئے بند کردیا گیا، کل سے میچز کے دوران فینز نہیں ہوں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 میں شرکت کیلئے غیر ملکی کوچنگ اسٹاف اور کھلاڑی کراچی پہنچنا شروع ہوگئے، کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ کے بعد ٹیمیں 15فروری سے ٹریننگ کا آغاز کریں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادر کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20 کے اعصاب شکن مقابلے کے بعد جیت پاکستان کا مقدر بنی ہے۔

محمد رضوان نے 6 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے سنچری بنائی اور 104 رنز پر ناقابلِ شکست رہے

لاہور جمخانہ کلب میں ہونے والے گالف ٹورنامنٹ میں ملک بھر کے 300 سے زائد کھلاڑی شریک ہیں۔

قومی ٹیم نے محمد رضوان کی شاندار سنچری کی بدولت مہمان ٹیم کو جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف دیا تھا۔

سنچری بنانے کے ساتھ ہی محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستان کی جانب سے سنچری بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے

پاکستان کی مقبول ترین ’چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی‘ کے پہلے دن کوالیفائنگ راؤنڈ میں 115 ڈرائیورز ٹریک پر روانہ ہوئے۔

سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم میں بابراعظم، محمد رضوان، حیدر علی، افتخار احمد، حسین طلعت، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، عثمان قادر، محمد نواز، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں

آسٹریلین اوپن میں پہلا بڑا اپ سیٹ دفاعی چیمپئن امریکا کی صوفیہ کینن، ایسٹونیا کی کایا کینیپی کے ہاتھوں شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں ۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کا آغاز 20 فروری سے ہو رہا ہے جس کے لئے پی سی بی نے کووڈ ایس او پیز تیار کرلئے ہیں جو منظوری کے لئے وزارت صحت اور این سی او سی کو بھجوا دیئے گئے ہیں اور منظوری ملتے ہی ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ، ٹکٹوں کی قیمتوں اور دیگر معاملات کا اعلان کیا جائے گا۔

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کی آن لائن ٹکٹوں کی پری بکنگ شروع ہوگئی ہے، ای ٹکٹنگ سائٹ پر شائقین کرکٹ نے رجسٹریشن کروانا شروع کردی ہے۔

مکس مارشل آرٹس کے کھلاڑی احمد مجتبی نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات میں کہا کہ حوصلہ افزائی اور حمایت پر شکر گزار ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.