پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا 100 انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران 50 ہزار بھی ہوا، لیکن کاروباری دن کے اختتام پر 200 پوائنٹس منفی رہا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس کاروبار اختتام پر 200 پوائنٹس کم ہوکر 49 ہزار 531 ہے۔ کاروبار دن میں انڈیکس کی بلند ترین سطح 50 ہزار 17 پوائنٹس رہی۔
حصص بازار میں آج 36 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 10 ارب 40 کروڑ روپے سے زائد رہی۔
پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 47 ارب روپے کم ہوکر 7 ہزار 269 ارب روپے ہے۔
Comments are closed.