پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا 100 انڈیکس چھ ماہ کی کم ترین سطح پر بند ہوا ہے۔
ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس 647 پوائنٹس کم ہوکر 43 ہزار 929 پر بند ہوا ہے۔
کاروباری دن میں انڈیکس ایک موقع پر 756 پوائنٹس کم ہوکر 43 ہزار 720 رہی۔
بازار میں آج 22 کروڑ 65 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا جس کی مالیت 8 ارب 27 کروڑ روپے رہی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 108 ارب روپے کم ہوکر 7 ہزار 678 ارب روپے ہے۔
معاشی تجزیہ نگار محمد سہیل انڈیکس کی گراوٹ کا سبب روپے کی بے قدری اور شرح سود میں اضافے کے توقعات سے پیدا ہونے والی تشویش سمجھتے ہیں۔
اسٹاک بروکر ظفر موتی کے مطابق کاروباری حجم کم ہونے سے بروکرز کے لئے کاروبار کرنا مشکل ہو رہا ہے۔
Comments are closed.