پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعہ کو کاروبار کا مثبت دن رہا۔
شیئرز بازار کا 100 انڈیکس 378 پوائنٹس اضافے سے 46 ہزار 489 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں انڈیکس 595 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 46 ہزار 600 جبکہ کم ترین سطح 46 ہزار 5 رہی۔
حصص بازار میں آج 30 کروڑ 42 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 11 ارب 99 کروڑ روپے رہی۔
پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 69 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 944 ارب روپے ہے۔
Comments are closed.