پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعے کو ملاجلا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں 219 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 490 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار کرنے کے بعد 46 ہزار 385 پر بند ہوا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز ریڈی کاؤنٹر پر 80 کروڑ سے زائد شیئرز کے سودے ہوئے۔
آج پاکستانی شیئرز بازار کے ریڈی کاؤنٹر کی امریکی ڈالرمیں مالیت 20 کروڑ ڈالر رہی۔
شیئر بازار میں آج 84 کروڑ شیئرز کے سودے 32 ارب روپے میں طے ہوئے ہیں۔
مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 38 ارب روپے بڑھ کر 8 ہزار 398 روپے ہوگئی ہے۔
Comments are closed.